بشری بی بی

جعلی رسیدیں بنانےکا معاملہ، پولیس کا بشریٰ بی بی کی آڈیوز کا فرانزک کرانے کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) توشہ خانہ کی گھڑی کی جعلی رسیدیں بنانے کے معاملے میں پولیس نے بشریٰ بی بی کی آڈیوز کا فرانزک کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس معاملے پر بشریٰ بی بی سے 2 آڈیو لیکس سے متعلق سوالات کئے گئے ہیں جن کا انکار کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ آڈیوز میں آواز میری نہیں ہے۔

تٖفصیلات کے مطابق بشریٰ بی بی کے انکار کے بعد پولیس ٹیم نے آڈیوز سنوائیں جس کے بعد انہوں نے آڈیوز کو فیک قرار دے دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں آڈیوز کی فرانزک رپورٹ کو کیس ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے گا، پولیس کی تفتیشی ٹیم نے 25 سوال تیار کئے اور 23 سوال بشریٰ بی بی سے پوچھے جن میں زیادہ تر سوالات توشہ خانہ کے تحائف سے متعلق تھے۔

واضح رہے کہ بشریٰ بی بی نے جعلی رسیدیں بنانے کا الزام رد کردیا اور جواب دیا کہ رسیدیں کہاں سے آئیں کس نے بنوائیں ہم نہیں جانتے، توشہ خانہ گھڑی سے متعلق چلنے والی تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

اس وقت دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ عدم مساوات ہے، شہباز شریف

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اس وقت دنیا کا سب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے