عطا تارڑ

عمران خان نے اپنی بیٹی کو چھپا کر خود کو جھوٹا ثابت کردیا۔ عطا تارڑ

لاہور (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اپنی بیٹی کو چھپا کر خود کو جھوٹا ثابت کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے عمران خان کی جانب سے مبینہ بیٹی ظاہر نہ کرنے کے کیس پر ردعمل دیتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر سماعت کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ٹیریان کیس کی کارروائی کو عوام کے سامنے پیش کیا جائے۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا ہے کہ عدالتی تاریخوں پر نہ آنا عمران خان کا وطیرہ بن چکا ہے۔ اب وہ موقف اپنا رہے ہیں کہ ایم این اے نہیں رہا۔ جھوٹے کاغذات نامزدگی جمع کرانا جرم ہے اس پر فوجداری کارروائی بنتی ہے۔ اثاثے چھپانے اور جعلی دستاویز جمع کروانا نااہلی کے لئے کافی ثبوت ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے