نواز شریف

عمران خان نے وہ تباہی مچائی ہے، جس کی مثال نہیں ملتی۔ نوازشریف

لندن (پاک صحافت) نواز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ملک میں وہ تباہی مچائی ہے جس کی پاکستان کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی، قومی ادارے تباہ اور ملکی کلچر کو برباد کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے ہمارا قومی کلچر ہی بگاڑ دیا، پاکستان میں 70 سال میں پہلی بار ایسا کلچر دیکھ رہے ہیں۔

نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ الیکشن میں عمران خان سے مکمل جان چھوٹ جائے گی۔ عمران خان کی حکومت نے سیاسی، معاشی، اقتصادی، آئینی اور معاشرتی بحران پیدا کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت سر سے پاؤں تک بحران پیدا کر کے گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے