ماہرہ خان

اداکارہ ماہرہ خان قرنطینہ میں رہنے کے بعد کورونا سے مکمل صحیتاب

کراچی (پاک صحافت) معروف اداکارہ ماہرہ خان 15 دن قرنطینہ میں رہنے کے بعد کورونا سے مکمل صحیتاب ہوگئیں، جس کے بعد انہوں نے بہت جلد دوبارہ ڈراموں میں واپسی کا بھی اعلان کر دیا ہے۔ اداکارہ کہتی ہیں کہ  ’مجھ میں کورونا کی شدید علامات تھیں، بہت مشکل وقت تھا تاہم الحمداللہ اب میں بالکل ٹھیک ہوں‘۔

تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل کی تقریب میں سپراسٹار ماہرہ خان کا کورونا وائرس سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’میرے بھائی سمیت میرے بہت سے دوست ایسے ہیں جو کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باوجود ٹھیک رہے‘۔

واضح رہے کہ قرنطینہ میں گزارے گئے سوال کے جواب میں ماہرہ نے کہا کہ ’اس دوران میں نے اسکرپٹس پڑھے اور اب میں جلد ہی ڈراموں میں واپس آؤں گی‘۔ خیال رہے کہ اداکارہ ماہرہ خان رواں برس ریلیز ہونے والی فلم’دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ میں  بھی جلوہ گر ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں

والدہ کو تمغۂ امتیاز ملنے پر علی ظفر نے کیا کہا؟

(پاک صحافت) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر نے والدہ کنول امین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے