قائم علی شاہ

پتہ نہیں نوازشریف کو کون سپورٹ کر رہا ہے۔ قائم علی شاہ

خیرپور (پاک صحافت) سابق وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ پتہ نہیں نواز شریف کو کون سپورٹ کر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلی سندھ و سینئر سیاستدان قائم علی شاھ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے خلاف ہر الیکشن میں اتحاد بنتے ہیں، یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔ الیکشن مقررہ وقت پر ہوں گے اور ضرور ہوں گے، پیپلزپارٹی کے خلاف اتحاد بنانے والے پہلے بھی شکست کھاتے رہے ہیں، اور 8 فروری 2024 کے الیکشن میں بھی مخالف اتحاد کے امیدوار بھاری شکست کھائیں گے۔

قائم علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف عدالتوں میں مقدمات چل رہے ہیں ان کے کیسز کا فیصلہ عدالتیں کریں گی، میرے وزارت اعلی کے دور میں سندھ میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے، میرا دور بہتر کارکردگی کا دور تھا، ووٹر مجھ سے پیار کرتے ہیں، وہ مجھے بہتر کارکردگی پر ووٹ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے دکھ سکھ میں ووٹروں کا ساتھ دیا ہے، اور اپنے ووٹرز کے ساتھ رہا ہوں، 8 فروری کے انتخابات میں کامیاب ہونے کے بعد عوام کی بڑھ چڑھ کر خدمت کروں گا، خاص طور پر خیرپور کے لیے نئے ترقیاتی منصوبے منظور کراوں گا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے