سلمان خان

سلمان خان نے فلمی کمائی میں ایک بار پھر سب کو پیچھے چھوڑ دیا

ممبئی (پاک صحافت) بھارتی فلم انڈسٹری کے مقبول ترین اداکار سلمان خان نے فلمی کمائی میں نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا، بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ پر راج کرنے والے سلمان خان نے فلموں کی کمائی میں تمام اداکاروں کو ایک بار پھر پیچھے چھوڑدیا ہے۔ بھارتی ویب سائٹ کے مطابق سلمان خان کی 9 فلمز ایسی ہیں جنہوں نے 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا جب کہ 3 فلمز ایسی ہیں جنہوں نے 200 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا۔

تفصیلات کے مطابق بالکل اسی طرح بالی وڈ اسٹار سلمان خان کی 3 فلمیں ایسی بھی ہیں جنہوں نے 300 کروڑ سے زیادہ پیسے بنائے اور سلو میاں کو بالی ووڈ کا بادشاہ بنادیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس فہرست میں اکشے کمار دوسرے نمبر پر ہیں اور ان کی 11 فلمز نے 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا تاہم اکشے کی کوئی ایسی فلم نہیں جس نے 300 کروڑ سے زائد پیسے کمائے ہوں ۔

واضح رہے کہ  کہ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر فلمی کمائی میں تیسرے نمبر پر ہیں جن کی صرف 2 فلمز ایسی تھیں جنہوں نے 100 کروڑ کمائے اور 2 فلمز ایسی تھیں جنہوں نے 300 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا۔ خیال رہے کہ بھارتی ویب سائٹ کی جانب سے جاری کردہ رینکنگ میں اجے دیوگن چوتھے، شاہ رخ خان پانچویں جب کہ ہرتھیک روشن چھٹے اور رنویر سنگھ ساتویں نمبر پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

نازش جہانگیر نے بابر اعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنے سے منسوب قومی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے