ودیا بالن

کسی بھی شخص کے لئے اپنے شریک حیات کو آسان لینا ایک خوفناک عمل ہے، ودیا بالن

ممبئی (پاک صحافت) بھارتی فلم انڈسٹری بالی وڈ کی معروف اداکارہ ودیا بالن کا کہنا ہے کہ کسی بھی شخص کے لیے اپنے شریک حیات کو آسان لینا درحقیقت ایک خوفناک عمل ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ودیا بالن نے کہا کہ اگر کوئی شخص اپنے شریک حیات کو آسان لے رہا ہے تو اسے کامیاب ازدواجی زندگی گزارنے کے لیے اپنے رشتے پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ودیا بالن نے کہا کہ  میں اتفاق کرتی ہوں کہ شادی میں بہت سے عوامل کارفرما ہوتے ہیں کیونکہ آپ ایک ایسے شخص کے ساتھ زندگی گزاررہے ہوتے ہیں جس کے ساتھ آپ پلے بڑھے ہی نہیں ہوتے لیکن اس کے باوجود آپ اپنے پارٹنر کو آسان نہیں لے سکتے۔

اداکارہ کا مزیدکہنا تھا کہ مجھے وہ عوامل پسند ہیں جو ازدواجی زندگی کو مضبوط اور پرجوش بنا سکیں جب کہ میں نے اپنی ازدواجی زندگی کے 8 سالوں میں یہ جانا کہ اس رشتے میں جو چیز ضروری ہے وہ یہ کہ آپ شریک حیات کو آسان نہ لیں۔ واضح رہے کہ  اداکارہ ودیا بالن 2012 میں اپنے بوائے فرینڈ اور پروڈیوسر  سدھارتھ رائے سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں جب کہ ودیا کی سدھارتھ رائے  سے پہلی ملاقات فلم نوون کلڈ جیسیکا کے سیٹ پرہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

شان شاہد کی بیٹی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کیلئے تیار

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شان شاہد کی بیٹی بہشت شاہد فلم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے