جاوید لطیف

مائنس نوازشریف پر کوئی بات قبول نہیں۔ جاوید لطیف

اوکاڑہ (پاک صحافت) ن لیگی رہنما جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ مائنس نواز شریف پر کوئی بات قبول نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت کی طرف سے جو گفتگو ہوئی اس کی توقع نہیں تھی، ہمیں کوئی جمہوریت کے دفاع کا سبق نہ پڑھائے۔

جاوید لطیف کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور اس کے ٹولے کے ساتھ مذاکرات کا کوئی تصور بھی نہ کرے۔ الیکشن میں پنجاب کے اندر انتخابی اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا، کراچی، اندرون سندھ اور بلوچستان میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کریں گے۔ طوفانوں اور برفباری میں بھی الیکشن ہوتے ہیں۔ 9 مئی واقعات میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

آج جسٹس بابر ستار نے بہت اچھا کام کیا ہے، اعتزاز احسن

اسلام آباد (پاک صحافت) آڈیو لیکس کیس میں عدالتی معاون اعتزاز احسن نے کہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے