اداکارہ سجل علی

سجل علی کو’تمغۂ امتیاز‘ سے نوازنے کا اعلان

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی تمغہ امتیاز دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ اداکارہ سجل علی کو صدر عارف علوی 23 مارچ 2024ء کو یوم پاکستان کے موقع پر منعقد ہونے والی تقریب میں ’تمغۂ امتیاز‘ سے نوازیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سجل علی نے سری دیوی اور نوازالدین صدیقی کے ساتھ ساتھ حال ہی میں ریلیز ہونے والی جمائما گولڈ اسمتھ کی پروڈکشن اور شیکھر کپور کی ہدایتکاری میں بننے والی ہالی ووڈ فلم ’واٹس لو گوٹ ٹو ڈو ود اٹ‘ میں شبانہ اعظمی، لیلی جیمز، ایما تھامسن کے ساتھ بھی اسکرین پر بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے۔ سجل علی کو ان کی زبردست اور دلوں کو چھو لینے والی اداکارانہ صلاحیتوں کی وجہ سے نا صرف پاکستان بلکہ بین الاقومی سطح پر بھی بہت پذیرائی ملی ہے۔

واضح رہے کہ سجل علی  نے ٹی وی ڈراموں اور فلموں دونوں میں ہی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اداکارہ نے 14 سال پر محیط اپنے کیریئر میں ’ننھی‘، ’رنگ ریزہ‘، ’یقین کا سفر‘، ’آنگن‘، ’الف‘، ’سناٹا‘، ’گناہ آہن‘، ’یہ دل میرا‘، ’چپ رہو‘، ’گلِ رانا‘، ’محبت جائے بھاڑ میں‘، ’نورالعین‘، اور ’کچھ ان کہی‘ جیسے ڈراموں میں اپنی بہترین اداکاری سے دنیا بھر کے ناظرین سے داد وصول کی۔

یہ بھی پڑھیں

عمران عباس

عمران عباس کا حاسدین سے پریشان مداحوں کو دلچسپ مشورہ

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس نے حاسدین سے پریشان لوگوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے