5 دہائیوں بعد پہلی بار روسی اسپیس کرافٹ چاند کے مدار میں داخل

(پاک صحافت) روس کا اسپیس کرافٹ لونا 25 چاند کے مدار میں داخل ہوگیا ہے۔ روسی خلائی ادارے راسکوسموس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لونا 25 چاند کے مدار میں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے داخل ہوا۔

تفصیلات کے مطابق یہ اسپیس کرافٹ 5 دن تک مدار میں چکر لگائے گا اور پھر اپنا راستہ بدل کر 21 اگست کو چاند کے قطب جنوبی میں لینڈنگ کی کوشش کرے گا۔خیال رہے کہ لونا 25 کو 11 اگست کو روانہ کیا گیا تھا اور یہ 47 سال میں پہلا مشن تھا جو روس نے چاند کی جانب روانہ کیا۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے روس نے 1976 میں لونا 24 چاند پر بھیجا تھا جو چاند کی سطح سے 170 گرام مٹی لایا تھا۔ لونا 25 کے ساتھ ساتھ بھارت کا چندریان 3 مشن بھی اس وقت چاند کے مدار میں موجود ہے جو 23 اگست کو اسی خطے میں لینڈنگ کی کوشش کرے گا جہاں روسی اسپیس کرافٹ اتارا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کے آئی فون صارفین کیلئے اب پاس ورڈ کے بغیر لاگ ان ہونا ممکن

(پاک صحافت) واٹس ایپ نے اکتوبر 2023 میں اینڈرائیڈ صارفین کے لیے پاس کیز کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے