دہشتگرد

سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، 4 دہشتگرد گرفتار، بارودی مواد برآمد

اسلام آباد (پاک صحافت) سی ٹی ڈی نے راولپنڈی میں بڑی کارروائی کے دوران 4 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا جن کے قبضے سے بارودی مواد سمیت اشیا برآمد کرلیں گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دیں۔ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران کالعدم داعش، ٹی ٹی پی (کالعدم تحریک طالبان پاکستان) اور بلوچ لبریشن آرمی سے تعلق رکھنے والے 4 دہشت گردوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے ڈیٹونیٹر، فیوز، بارودی مواد اور نقدی بھی ملی ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے پرعزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے