جڑانوالہ واقعہ لمحہ فکریہ، ریاستی اداروں کو ان گروہوں کو قابو میں لانا ہو گا، احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے جڑانوالہ واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی ریاست میں جتھہ بازی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جڑانوالہ کے دلخراش واقعات ہمارے لیے لمحہ فکریہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈٰیا پر جاری بیان میں ن لیگ کے جنرل سیکریٹری احسن اقبال نے کہا کہ  بعض مذہبی گروہوں نے آزادانہ طور پر عوام میں مذہب کو سیاسی مقاصد کے لیے جنونیت پیدا کرنے کے لیے استعمال کیا۔ اسلامی ریاست میں جتھہ بازی کی کوئی گنجائش نہیں ہے، دیگر مذاہب کی عبادت گاہوں کو جلا کر دین کی کوئی خدمت نہیں ہوتی، ملک میں قانون اور عدالتیں موجود ہیں، ریاستی اداروں کو ان گروہوں کو قابو میں لانا ہو گا کیونکہ یہ مخصوص حالات میں پنپے ہیں۔

واضح رہے کہ احسن اقبال نے مزیدکہا کہ کوئی شخص قانون کو ہاتھ میں نہیں لے سکتا کیونکہ ہر جرم کے لیے قانون موجود ہے، پاکستان میں کوئی اقلیت خود کو غیر محفوظ سمجھے تو یہ نظریہ پاکستان کی نفی ہو گی۔ احسن اقبال نے کہا کہ 12-14 سال کے نوجوان ڈنڈے پکڑ کر ایک مذہبی جماعت کے نعرے لگاتے فوٹیج میں نظر آ رہے ہیں، یہ رجحان لمحہ فکریہ ہے اور سیالکوٹ کے دلخراش واقعے کی یاد دلاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے