انوار الحق کاکڑ

قائد کے پاکستان میں ہر شخص کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے، نگراں وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کرسمس کے موقع پر اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ قائد کے پاکستان میں ہر شخص کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم نے کہا کہ اللہ کے نبی حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے انسانیت کے دکھوں پر مرہم رکھا۔ انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری کے ہر شعبہ زندگی میں کلیدی کردار نے ہم وطنوں کے سر فخر سے بلند کیے۔

واضح رہے کہ نگراں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آئینِ پاکستان اقلیتوں کو خصوصی تحفظ فراہم کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کے لوگوں کو عبادات، مذہبی فرائض، رسومات و مذہبی تہواروں کو منانے کی مکمل آزادی حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے