مفتاح اسماعیل

نئے گورنر اسٹیٹ بینک کی تعیناتی تک ڈپٹی گورنر امور انجام دیں گے، مفتاح اسماعیل

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے گورنراسٹیٹ بینک رضا باقر کی مدت ملازمت ختم ہونے پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نئے گورنر اسٹیٹ بینک کی تعیناتی تک ڈپٹی گورنر امور انجام دیں گے۔  خیال  رہے کہ قانون کے مطابق حکومت ایک ماہ میں مستقل گورنراسٹیٹ بینک تعینات کرنےکی پابند ہے۔

تفصلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ گورنراسٹیٹ بینک رضا باقر کے عہدے کی مدت ختم ہوگئی جس کےبعد نئی تعیناتی تک ڈپٹی گورنر مرتضیٰ سید گورنراسٹیٹ بینک کے امور سرانجام دیں گے۔ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرمرتضیٰ سید مستند ماہر معاشیات ہیں اور انہیں آئی ایم ایف کے ساتھ کام کرنےکا وسیع تجربہ ہے۔

واضح رہے کہ رضا باقر کی بطور گورنر اسٹیٹ بینک 3 سالہ مدت آج مکمل ہوگئی ہے۔ جبکہ حکومت کی جانب سے ڈپٹی گورنر مرتضٰی سید کو گورنر اسٹیٹ بینک کا اضافی چارج دئیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ مئی 2019ء میں عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے سابق عہدیدار رضا باقر نے بطور گورنر اسٹیٹ بینک ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں

جنرل عاصم منیر

آرمی چیف سے باکسر عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپئن شاہ زیب کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے باکسر عامر خان اور شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے