انسٹاگرام

انسٹاگرام کی جانب سے بچوں کے لیے اہم فیچر متعارف

لندن (پاک صحافت) میٹا کی زیرملکیت تصاویراور ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام نے اپنے برطانوی صارفین کے لیے نئے پیرینٹل کنٹرولز متعارف کرادیے ہیں۔ میٹا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو نوجوانوں کے استعمال کے لیے محفوظ بنانے پر کچھ نئے پیرنٹل کنٹرولز متعارف کرائے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نئے کنٹرولزمیں والدین اپنے بچوں کے انسٹا گرام اکاؤنٹ پرروزانہ کے استعمال کی حد کو15 منٹس سے دوگھنٹوں کے درمیان محدود کرنے کا آپشن بھی دیا گیا ہے، جب کہ والدین بریک ٹائمزکوشیڈول کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے بچوں کی ایپ پرکی جانے والی تمام سرگرمیوں کی رپورٹ بھی دیکھ سکتے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سوشل میڈیا جائنٹ نے اپنے تمام کوئسٹ ورچوئل ریئلٹی ہیڈسیٹس پروالدین کے لیے ڈیش بورڈ متعارف کرادیا ہے۔

واض  رہے کہ اس کے ذریعے والدین نگرانی کے ٹولز کو ایکٹو کرنے کے لیے اپنے بچوں کو انوائٹ کرسکتے ہیں۔ اس سے قبل اس فیچر کو صرف بالغ افراد کی جانب سے ہی ایکٹو کیا جاسکتا تھا۔ ان نئے وی آرکنٹرولزمیں والدین خریداری کی منظوری، ایپ کوبلاک کرنے اوراپنے بچوں کے دوستوں کی فہرست کو بھی دیکھ سکتے ہیں۔ انسٹا گرام  Nudge کے نام سے ایک اورفیچرکی آزمائش کررہا ہے۔ جو متواتر کسی چیز کے بارے میں سرچ کرنے پر مختلف موضوعات پیش کردیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ میں ایک حیرت انگیز فیچر متعارف، استعمال کا طریقہ بھی جانیں

(پاک صحافت) میٹا نے واٹس ایپ میں ایک حیرت انگیز فیچر کا اضافہ کیا ہے۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے