راکھی ساونت نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

(پاک صحافت) بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ و رقاصہ راکھی ساونت نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔ اس موقع پر بھارتی اداکارہ کو مقامی ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے حال ہی میں دائرہ اسلام میں داخل ہونے کی خوشی میں مبارک باد پیش کرتے ہوئے بطور تحفہ کیک بھی دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر راکھی ساونت عرف فاطمہ نے مختلف ویڈیوز شیئر کی ہیں جن میں انہیں بھارتی ڈیزائنر شائستہ علی خان اور ان کے شوہر و میڈیا انٹرپینور واحد علی خان کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں راکھی ساونت عرف فاطمہ کو مدینہ منورہ میں مسجد نبویؐ کے در پر حاضری دیتے ہوئے تو دوسری ویڈیو میں انہیں مسجد الحرام میں خانہ کعبہ کا طواف کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے مذکورہ انسٹاپوسٹ واحد علی خان نے بھی اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ ’بہن سے کیا وعدہ نبھایا‘ اور ساتھ ہی انہوں نے عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک باد بھی پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں

عاصم اظہر کی تمام انسٹاپوسٹس ڈیلیٹ، آخر ماجرا کیا ہے؟

(پاک صحافت) معروف گلوکار و اداکار عاصم اظہر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام پوسٹس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے