قمر زمان کائرہ

آزادی کشمیر کا مقدمہ ہر پاکستانی کا مقدمہ ہے، قمر زمان کائرہ

مظفر آباد (پاک صحافت) مشیر امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ آزادی کشمیر کا مقدمہ ہر پاکستانی کا مقدمہ ہے، تکمیل پاکستان کی جدوجہد میں ہر پاکستانی آپ کے شانہ بشانہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق قمر زمان کائرہ نے کشمیری مہاجرین کیمپ کا دورہ کیا اور مہاجرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشکل حالات کے باوجود شاندار استقبال پر اپنے مہاجرین بھائیوں کا مشکور ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے آزاد کشمیر آیا ہوں، آپ کے امداد میں کوئی کمی پیش نہیں آنے دیں گے۔

واضح رہے کہ اس موقع پر قمر زمان کائرہ نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے دنیا کے تمام فورمز پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا، بلاول بھٹو زرداری نے امریکا، یورپ اور ایشیاء سمیت تمام دنیا میں مسئلہ کشمیر پر بھرپور انداز میں بات کی۔ انکا کہنا ہے کہ مالی مشکلات کے باوجود مہاجرین کے 1314 گھروں کی تعمیر کے لیے 3 ارب روپے فراہم کیے ہیں، کشمیری مہاجرین کی آبادکاری ہماری اولین ترجیح ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے