شاہد خاقان عباسی

نا ختم ہونے والی کرپشن اور مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد  (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت اور قومی احتساب بیورو (نیب) کو آڑے ہاتھوں لے لیا، شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ملک کے حالات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ بیروزگاری بڑھ رہی ہے ، اس حکومت میں سوا دو کروڑ لوگ خط غربت سے نیچے چلے گئے ، نا ختم ہونے والی کرپشن اور مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے ، کیا یہ ریاست مدینہ ہے ؟۔

تفصیلات کے مطابق  اسلام آباد میں میڈیا  سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں میں واضح ہے کہ نیب کا مقصد سیاستدانوں کو توڑنا اور ان کی وفاداریاں بدلنے کی کوشش کرنا ہے ، نیب عدالتوں میں کیمرے لگا کر عوام کو دکھائیں کہ یہاں ہو کیا رہا ہے ۔

واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگو کے دوران شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ  ہم پر بے بنیاد الزامات عائد کئے گئے ہیں ، عوام کو بتائیں کہ ہم پر کیا الزامات ہیں ، تین سالوں سے کیا پیشرفت ہوئی ہے ،نیب اور چیئرمین نیب کی کارکردگی واضح ہو گئی ہے ، سپریم کورٹ کے احکامات دیکھ لیں ۔

یہ بھی پڑھیں

پی آئی اے

پاکستان سے یو اے ای کیلئے فلائٹ آپریشن آج سے بحال

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان سے متحدہ عرب امارات کے لیے فلائٹ آپریشن آج سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے