شعیب ملک کا کیچ پکڑنے کا ایسا انداز جس نے سب کو حیران کردیا

شعیب ملک کا کیچ پکڑنے کا ایسا انداز جس نے سب کو حیران کردیا

لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) میں کولمبو کنگز اور جافنا اسٹالینز کے میچ میں پاکستان کے کھلاڑی شعیب ملک نے باؤنڈری پر فیلڈنگ کے دوران کمال کردیا۔

لنکا پریمیئر لیگ میں جافنا اسٹالینز کی جانب سے کھیلنے والے شعیب ملک نے مخالف ٹیم کے کھلاڑی انجیلو میتھیوز کا کیچ پکڑ کر سب کو حیران کردیا۔

باؤنڈری لائن کے اندر جاکر اور پھر گیند کو باؤنڈری سے باہر اچھال کر کیچ کرنے کا شعیب ملک کا یہ بھرپور ایکشن سوشل میڈیا پر بھی خوب وائرل ہو رہا ہے۔

میچ کے دوران شعیب ملک کے شاندار کیچ کو کمنٹیٹر نے بھی خوب سراہا جب کہ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں نے بھی شعیب ملک کے کیچ پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی۔

کمنٹیٹر نے شعیب ملک کے ایکشن کیچ پر کہا کہ یہ کیچ آسان نہیں تھا، شعیب ملک نے بہترین فیلڈنگ کرتے ہوئے کیچ پکڑا۔

لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) کے اس میچ میں کولمبو کنگز نے جافنا اسٹالینز کو 6 وکٹ سے ہرا دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان

وزیر اعظم پاکستان نے ایران کے ساتھ اقتصادی تعلقات کی مضبوطی پر زور دیا

پاک صحافت اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے ساتھ ملاقات میں پاکستان کے قائم مقام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے