خلیل الرحمان قمر

خلیل الرحمٰن قمر کا شادی شدہ مردوں کو اہم مشورہ

کراچی (پاک صحافت) معروف پاکستانی ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر نے شادی شدہ مردوں کو ایک اہم مشورہ دیا ہے۔ خیال رہے کہ خلیل الرحمٰن قمر نے ایک نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے مرد کی زندگی میں بیوی کے کردار کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق اس موقع پر خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ  ایک اچھی بیوی اللّٰہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے اور میں یہ بات نہیں مانتا کہ ایک مرد کی بیوی کے علاوہ کوئی اور اچھی تربیت کرتا ہے۔ انہوں نے مردوں کو مشورہ دیا کہ بیویوں پر شوہر ہونے کا رعب ڈالنے کی کوشش نہ کریں۔

واضح رہے کہ خلیل الرحمٰن قمر نے یہ بھی کہا ہے کہ بیویوں سے محبت اور احترام کے ساتھ پیش آئیں اور ان سے غیر ضروری بحث نہ کریں تو آپ زندگی میں ہمیشہ خود کو تر و تازہ محسوس کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

نازش جہانگیر نے بابر اعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنے سے منسوب قومی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے