سربراہ پی ایس پی

عمران خان غیر ملکی چینلز پر بیٹھ کر ملک کی ایجنسیوں پر الزام لگا رہے ہیں، مصطفی کمال

کراچی (پاک صحافت) پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے سربراہ مصطفی کمال نے پی ٹی آئی چیئرمین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عمران خان غیر ملکی چینلز پر بیٹھ کر ملک کی ایجنسیوں پر الزام لگا رہے ہیں، انہوں نے اپنے قتل کی سازش کا الزام ملک کے اہم لوگوں پر لگایا، اس سے دنیا بھر میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہو رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفی کمال نے عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ  حق اور سچ کو وقت پر بول دینا چاہیے، عمران خان ہر وقت جھوٹ بولتے رہے، کہا آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائیں گے اور گئے، انہوں نے کہا 90 روز میں کرپشن ختم کر دیں گے، نہیں کی، جھوٹ بولا۔وہ آج بھی اداروں پر بہتان لگا رہے ہیں، آپ نے کہا تھا وزیر اعظم اور گورنر ہاؤس کو یونیورسٹی بنادیں گے، نہیں بنایا، آپ سے بڑا کوئی اور آپ کا دشمن نہیں۔

واضح رہےکہ پریس کانفرنس کے دوران مصطفی کمال نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی میں چاہے چور ہو یا کچھ بھی ہو مگر وہ سچا ہے، 50 روپے کے اسٹیمپ پیپر پر یہ ملک آپ کو لکھ کر دے دینا چاہیے، پی پی کو آپ چور کہتے ہیں اور سینیٹ الیکشن میں اسی سے ووٹ لیتے ہیں، عمران خان آپ نے اپنی حکومت میں سب کو بند کر دیا، سب کو جیلوں میں ڈالا۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے