کہکشاں

ملکی وے کہکشاں کی پڑوس میں موجود بڑی کہکشاں میں ایک نایاب بلیک ہول دریافت

کراچی (پاک صحافت) ملکی وے کہکشاں کی پڑوس میں موجود بڑی کہکشاں میں ایک نایاب بلیک ہول دریافت کیا گیا ہے۔ ماہرین فلکیات کے مطابق اس بلیک ہول کا وزن متوسط درجے کا ہے اور یہ نایاب تیسری قسم کا بلیک ہول ہے جا حال ہی میں منظر پر آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نئے دریافت ہونے والے بلیک ہول کا وزن ہمارے سورج سے ایک لاکھ گُنا زیادہ ہے۔ یہ اس کو کہکشاؤں کے درمیان میں پائے جانے والے بلیک ہولز (سُپر میسِو بلیک ہولز) سے چھوٹا لیکن ستاروں کے پھٹنے پر بننے والے بلیک ہولز (اسٹیلر بلیک ہولز) سے بڑا بناتا ہے۔

واضح رہے کہ  ماہرینِ فلکیات نے بلیک ہول کے وزن کی پیمائش اس کے گرد گھومنے والی گیس اور گرد کی حرکت سے کی۔ خیال رہے کہ ایک تھیوری کے مطابق انٹرمیڈیٹ یعنی متوسط بلیک ہولز وہ سبب ہوتے ہیں جن سے سُپر میسِو بلیک ہولز بڑھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اینڈرائیڈ ڈیوائسز کی تمام ایپس کو ڈارک موڈ پر سوئچ کرنے کا فیچر

(پاک صحافت) گوگل کی جانب سے اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں ایک ایسے فیچر کا اضافہ کیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے