یوٹیوب

ٹک ٹاک کی طرح یوٹیوب نے بھی اپنی ویڈیو ایڈیٹنگ ایپ متعارف کرا دی

(پاک صحافت) گوگل کی جانب سے ایک نئی ایپ یوٹیوب کری ایٹ متعارف کرائی گئی ہے جس سے ویڈیوز کو فون کے اندر ہی ایڈٹ کرنا ممکن ہو جائے گا۔ رواں ہفتے کمپنی کی جانب سے اس نئی ایپ کو متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا تھا جس کا بنیادی مقصد لوگوں کو زیادہ سے زیادہ شارٹس (مختصر ویڈیوز) تیار کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس سے قبل  گوگل کی جانب سے ٹک ٹاک کے مقابلے پر شارٹس کا فیچر متعارف کرایا گیا تھا۔ اب اس کے لیے ایک علیحدہ ایپ کو متعارف کرانا بھی ٹک ٹاک کی نقل ہے جس کی جانب سے کیپ کٹ کے نام سے ایپ پیش کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ یوٹیوب کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ اس نئی ایپ میں ویڈیو ایڈیٹنگ ٹولز جیسے وائس اوور، آٹومیٹک کیپشن، فلٹرز لائبریری اور دیگر تک رسائی دی جائے گی۔ اسی طرح رائلٹی فری میوزک کو تلاش کرنا بھی اس ایپ سے آسان ہو جائے گا۔ خیال رہے کہ یہ نئی ایپ فی الحال چند ممالک میں محدود صارفین کو دستیاب ہے جبکہ آئی فونز کے لیے اسے 2024 میں متعارف کرایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

ایکس میں گوگل میٹ جیسا کانفرنسنگ فیچر متعارف کرائے جانے کا امکان

(پاک صحافت) آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ سے لے کر ملازمت کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے