خلیل الرحمان قمر

خلیل الرحمان قمر نے مداحوں کے دل جیت لئے

کراچی (پاک صحافت) پاکستان کے معروف مصنف اور ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر نے مداحوں کے دل جیت لئے۔ خلیل الرحمان قمر نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں متعدد مرتبہ بھارت سے فلم لکھنے کی پیشکش کی گئی مگر انہوں نے صاف انکار کر دیا۔ تاہم وجہ ایسی بتائی کہ آپ بھی سن کر خوش ہوجائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق  نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ ‘مجھے بھارت سے بہت سے آفرز ہوئی ہیں، جب 2006 میں پہلی دفعہ بھارت گیا تو میں نے دیکھا کہ ٹی وی پر سب چینلز تھے مگر پاکستان کا کوئی چینل نہیں تھا۔ ‘ انہوں نے کہا کہ اس وجہ سے بھارت میں لوگ ہم پاکستانیوں کو جانتے ہی نہیں۔

واضح رہے کہ ٹی وی شو کے دوران مصنف و ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر نےمزید  کہا کہ متعدد دیگر افراد کے ساتھ ساتھ مہیش بھٹ نے بھی انہیں فلم لکھنے کی پیشکش کی لیکن انہوں کچھ وجوہات کی بنا پر لکھنے سے صاف منع کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت تک بھارت کے لیے کام نہیں کریں گے جب تک وہاں پاکستانی لوگوں کی اپنی پہچان نہیں بن جاتی۔

یہ بھی پڑھیں

نازش جہانگیر نے بابر اعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنے سے منسوب قومی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے