عمران خان

عسکری ٹاور اور کور کمانڈر ہاؤس نذرآتش کرنے کے کیس میں عمران خان سے آرمی ایکٹ کے تحت تفتیش ہوگی

لاہور (پاک صحافت) عسکری ٹاور اور کور کمانڈر ہاؤس نذرآتش کرنے کے کیس میں عمران خان سے آرمی ایکٹ کے تحت تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جناح ہاؤس اور گلبرگ عسکری ٹاور پر ہونے والے مقدمات کی تفتیش آرمی ایکٹ کے تحت ہوگی، مقدمات میں سابق وزیراعظم عمران خان کے علاوہ پی ٹی آئی کے رہنما اعجاز چودھری، حماد اظہر، عمر سرفراز چیمہ، شاہ محمود قریشی، مراد سعید، اسد عمر، ڈاکٹر یاسمین راشد، محمود الرشید سمیت 50 سے زائد نامزد ملزمان اور نامعلوم ملزمان ہیں۔

ذرائع کے مطابق دونوں مقدمات میں دہشت گردی سمیت دیگر 19 دفعات درج ہیں، مقدمات میں غداری کی دفعات اور پاک آرمی کے خلاف نعروں کی دفعات بھی شامل ہیں۔ انویسٹی گیشن پولیس ان دونوں مقدمات کے تمام ملزمان پاک آرمی کے حوالے کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے