حمزہ شہباز

10 اپریل ووٹ چوروں کے لئے یوم حساب ثابت ہوگا، حمزہ شہباز

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے نائب صدر و پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ 10 اپریل کا دن ووٹ چوروں کے لئے یوم حساب ثابت ہوگا۔  حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ 10 اپریل کو عوام کا ووٹ نواز شریف اور شہباز شریف کی عوامی ترقی، خدمت اور دیانت پر مہر لگائے گا۔ ڈسکہ کے عوام پورے پاکستان کو پیغام دیں گے کہ شریف برادران ہی ملک کو معاشی تباہی اور عوام کو مہنگائی سے نجات دلا سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے ڈسکہ میں ہونے والے ضمنی انتخاب سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 10 اپریل ووٹ چور، کرپٹ اور عوام پر مہنگائی کا عذاب مسلط کرنے والے ٹولے کے لئے یوم حساب ثابت ہو گا۔ عوام ووٹ کو عزت دیں گے، ووٹ چور پھر رسوا ہوں گے۔ عوام 10 اپریل کو فیصلہ سنائیں گے کہ وہ ملک پر مسلط اے ٹی ایمز، مافیاز اور آٹا چینی دوائی چور، کمشن خوروں کی حکومت مسترد کرتے ہیں۔

واض رہے کہ 10 اپریل کو این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ الیکشن ہونے جارہا ہے، اس حوالے حمزہ شہباز نے اپنے بیان میں کہاکہ 10 اپریل کو ڈسکہ کے عوام فیصلہ سنائیں گے کہ پاکستان کے عوام مہنگائی، بے روزگاری اور معیشت کی تباہی سے چھٹکارا چاہتے ہیں۔ الیکشن والے دن سورج ایک بار پھر شیر کی فتح اور کرپٹ، نالائق اور نااہل عمران مافیا کی شکست لے کر طلوع ہو گا۔ ڈسکہ کے عوام پہلے کی طرح ایک بار پھر 10 اپریل کو اپنے ووٹ کی عزت کا پہرہ دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے