احساس پروگرام غریب لوگوں پر احسان نہیں بلکہ حکومت کا فرض ہے

الٹا بھی لٹک جائیں این آر او نہیں دوں گا: وزیر اعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن الٹا بھی لٹک جائے این آر او نہیں دوں گا، اپوزیشن کوآج این آراودے دوں تو یہ کہیں گےعمران خان سے زبردست آدمی کوئی نہیں ہے۔اپوزیشن جو کرنا چاہتی ہے کر لے، لانگ مارچ بھی کر لے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اورمیڈیامیں بیٹھے لوگ کہتے ہیں کہ حالات اچھے نہیں ، ہم سب کہتے ہیں حالات اچھے نہیں کیوں کہ ہمیں مقروض ملک ملا، جس کی وجہ یہ ہے کہ ان لوگوں نے 10 سالوں میں ملک پر4 گناقرض چڑھادیا ، لیکن اس کے باوجود انشاءاللہ ہم حالات کوٹھیک کرنے کی کوشش کریں گے۔

مزید پڑھیں: بلاول کا دعویٰ، حکومت کو اپنے ہی اراکین پارلیمنٹ پر اعتماد نہیں

وزیر اعظم نے کہا کہ نواز شریف خود دم دبا کربچوں کے ساتھ باہر بیٹھا ہواہے ، بھائی کے بچے بھی باہرہیں، ان کامُنشی بھی اپنےبچوں کےساتھ باہربیٹھاہواہے، وہ باہرکیوں بیٹھےہیں؟انہیں پتہ ہے، یہ لوگوں کوبےوقوف سمجھتےہیں، جولوگوں کوبےوقوف سمجھتےہیں اس سےبڑابے وقوف کوئی نہیں ہے۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نےاپنے ججزاورنیب کے ہیڈز رکھےہوئےتھے، انہیں اپناجج اورنیب کاہیڈنہیں ملےگاتویہ نہیں مانیں گے ، اپوزیشن کوآج این آراودےدوں یہ کہیں گےعمران خان سےزبردست آدمی کوئی نہیں جس نے کشمیر پر بات کی، یہ لانگ مارچ بھی کرلیں،انہیں جومرضی کرناہےکرلیں، لوگ چوروں کیلئےسڑکوں پرنہیں نکلتے، دیگر ممالک میں لوگ حکومتی کرپشن کےخلاف سڑکوں پرنکلے ہیں، آج تک کبھی کوئی کرپشن بچانےکیلئےبھی نکلاہے؟۔

گزشتہ روز آزاد کشمیر یں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بھی وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن کوپیغام ہے کہ لانگ مارچ میں مدد کروں گا، لیکن الٹا بھی لٹک جائیں این آراو نہیں دوں گا، ہر قسم کی سوچ اور نظریے سے بات کرنے کو تیار ہوں، لیکن بڑے بڑے ڈاکوؤں کو این آراو دینے کیلئے مفاہمت نہیں کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ میں ہر قسم کی سوچ اور نظریے سے بات کرنے کو تیار ہوں، لیکن جس بات پر میں کبھی مفاہمت نہیں کروں گا، میں کبھی بڑے بڑے ڈاکوؤں کو این آراو نہیں دوں گا، ہمارے پیارے رسول ﷺ سے کسی نے پوچھا کہ یہ قریش کی خاتون ہے، اس نے چوری قریش خاندان کی ہے اس کو معاف کردیں، تودنیا کے سب سے عظیم لیڈر نے کہا کہ اگر اس کو معاف کردیا تو ہمارا وہ حال ہوگا،جس طرح تمہارے سے پہلے کتنی قومیں برباد ہوئیں ، جہاں طاقتور اور کمزور کے لیے الگ الگ قانون ہو۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے