مریم اورنگزیب

ماحولیات کی بہتری انسانوں کی اجتماعی بقا کا مسئلہ ہے۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ماحولیات کی بہتری انسانوں کی اجتماعی بقا کا مسئلہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بائیو ڈائیورسٹی کا تحفظ نوجوان نسل اپنی زندگی کا مشن بنائیں، کاربن فٹ پرنٹ میں کمی لانے سے ماحولیاتی تبدیلیوں کے خطرات میں کمی لائی جاسکتی ہے۔ میرین لائف، مائیکرو آرگن ازمز، پلانٹس، فنگائی اور ہر طرح کے جانوروں کا تحفظ زندگی کا تحفظ ہے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ نوجوانوں اور بچوں کو ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ کی فورس بننا ہوگا۔ پلینیٹ ارتھ کی بقاکے لئے کام کرنا آنے والی نسلوں کی زندگی کا سوال ہے، ہر اس چیز کا استعمال بتدریج ختم کرنا ہے جس سے ماحول کو ماحول کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ رواں سال یکم اگست سے اسلام آباد سے پلاسٹک سے بنی ڈسپوزیبل اشیا کے خاتمے کی مہم شروع کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پلاسٹک شاپنگ بیگ، پلیٹ، چمچ، کانٹے، ڈبے، کپ، پیالے، چھری اور اسی طرح کی ایک بار استعمال کی اشیا کا مرحلہ وار خاتمہ اولین ترجیح ہے، اسٹرا، پلاسٹک کے ڈھکن والی اشیا اور مشروبات کے لئے پلاسٹک لفافوں کا استعمال بھی بتدریج ختم کرنا ہے۔ آج پلاسٹک اور اس سے بنی اشیا سے پھیلنے والی ماحولیاتی آلودگی ختم کرنے کا عہد کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

اسحاق ڈار بطور وزیر خارجہ اپنا پہلا دروہ کل کریں گے

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار اپنے پہلے غیر ملکی دورے پرکل روانہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے