یمنی فوج نے ایک بار پھر سعودی عرب کے ابھا ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ کردیا

یمنی فوج نے ایک بار پھر سعودی عرب کے ابھا ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ کردیا

صنعا (پاک صحافت) یمنی فوج نے ایک بار پھر سعودی عرب کے ابھا ایئرپورٹ پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ائیرپورٹ پر کھڑے طیارے میں آگ لگ گئی، تاہم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کی قیادت میں قائم سعودی اتحاد کے ترجمان نے بتایا ہے کہ انصاراللہ نے ابھا ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ کیا، جس ‏کے نتیجے میں ایک سویلین طیارے میں آگ بھڑک اٹھی جسے فوری کارروائی کر کے بجھا دیا گیا تاہم ابھی تک کسی قسم کے جانی نقصان کے بارے میں کچھ واضح نہیں ہوپایا ہے۔

دوسری جانب انصاراللہ نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہیکہ اگر سعودی عرب نے یمن میں دہشت گردی بند نہیں کی تو اس سے بھی سخت حملے کیئے جائیں گے۔

یمنی فوج کے ترجمان یحییٰ ساریہ نے اپنے بیان میں کہا کہ  ائیر پورٹ پر حملہ ابھا ائیرپورٹ پر حملہ ان کی جانب سے کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ حملے میں چار حوثی ڈرون استعمال کیے گئے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جون 2019 میں  ابھاء کے بین الاقوامی ائیرپورٹ پر راکٹ فائر کیے تھے،جس کے نتیجے میں 26 افراد زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں

پیگاسس

اسرائیلی پیگاسس سافٹ ویئر کیساتھ پولش حکومت کی وسیع پیمانے پر جاسوسی

(پاک صحافت) پولش پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر نے کہا ہے کہ 2017 اور 2023 کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے