شیری رحمان

ہندوستان میں باحجاب خاتون کے خلاف رویے کی مذمت کرتے ہیں۔ شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) شیری رحمان کا کہنا ہے کہ ہندوستان میں انتہا پسند ہندووں کی جانب سے باحجاب مسلمان لڑکی کے خلاف رویے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں جبکہ عالمی اداروں کو اس کا نوٹس لینا چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے گزشتہ دن ہندوستان میں مسلمان باحجاب لڑکی کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے عالمی اداروں سے اس واقعے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے ہندو انتہا پسندی کی بھرپور مذمت کی ہے۔

شیری رحمان کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم نے کل امریکہ بارے پالیسی بیان دیا لیکن دوسری طرف وزیر خارجہ نے کچھ اور بیان دیا ہے۔ اس سے لگتا ہے کہ ہماری خارجہ پالیسی کنفیوژن کا شکار ہے، وزیراعظم کو اس طرح کے کنٹروورشل بیانات نہیں دینا چاہئے، ہمیں وضاحت کی جائے کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کونسی ہے، وزیراعظم والی یا وِزیر خارجہ والی۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے امریکا کے سفیر ڈونلڈ بلوم نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے