بالی ووڈ کے سینئر اداکار متھن چکرورتی اسپتال میں داخل

(پاک صحافت) بالی ووڈ کے سینئر اداکار اور سیاستداں متھن چکرورتی کو کولکتہ کے اسپتال میں داخل کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 73 سالہ اداکار فلم کی شوٹنگ سے گھر واپسی پر بہتر محسوس نہیں کر رہے تھے جس کے بعد انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ سینئر اداکار کی صحت سے متعلق فوری طور پر کوئی واضح بات سامنے نہیں آئی ہے۔

واضح رہے کہ متھن چکرورتی نے 7 مارچ 2021ء کو وزیراعظم نریندر مودی کی موجودگی میں سیاسی جماعت بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

نازش جہانگیر نے بابر اعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنے سے منسوب قومی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے