عمران اشرف

اداکار عمران اشرف نے مداحوں کو مشکل چیلنج دے دیا

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے مقبول اداکار عمران اشرف نے مداحوں کو مشکل چیلنج دے دیا،  تاہم ان کے مداح بھی ان کی جانب سے دیئے گئے چیلنج میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔  خیال رہے کہ اداکار نے ٹوئٹر پر اپنی پاسپورٹ سائز تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو چیلنج کیا کہ وہ بھی اپنی پاسپورٹ سائز تصویر شیئر کریں۔

تفصیلات کے مطابق عمران اشرف نے تصویر شیئر کرنے والوں کیلئے شرط رکھی کہ وہ بغیر کسی فلٹر کے یہ تصویر شیئر کر کے ہی چیلنج کا حصہ بن سکتے ہیں۔ خیال رہے کہ اداکار اس چیلنج میں حصہ نہ لینے والوں کی پریشانی بھی حل کرتے دکھائی دیے، ایک صارف نے کہا کہ ’مجھ غریب کا تو اب تک پاسپورٹ ہی نہیں بنا‘، جس پر عمران اشرف نے انہیں میٹرک کی اسکول والی ہی تصویر کے ساتھ چیلنج میں شامل ہونے کا مشورہ دے دیا۔

واضح رہے کہ سلیم نامی ایک صارف نے کہا کہ ’سب آپ کو ایسے تصویریں بھیج رہے ہیں جیسے احساس والے 12 ہزار روپے دے رہے ہوں۔‘ اس تبصرے پر عمران اشرف نے کہا کہ ’بھائی پیار ہے سب کا ماشاءاللّٰہ کہو۔‘ یاد رہے کہ رہے کہ باصلاحیت اداکار عمران اشرف نے ٹوئٹر پر گزشتہ ماہ ہی اپنا اکاؤنٹ ویریفائیڈ یعنی تصدیق شدہ کروایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

نیٹ فلکس نے ’پشپا 2‘ کے ڈیجیٹل حقوق 275 کروڑ روپے میں خرید لیے

(پاک صحافت) آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے جنوبی بھارت کے سپر اسٹار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے