بلوچستان اسمبلی

بلوچستان اسمبلی کے 17 ممبران کیخلاف مقدمات درج

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اسمبلی کے سترہ ممبران کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔ ممبران کے خلاف پولیس اہلکاروں پر حملے اور اسمبلی گیٹ کو بند کرنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دن بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن اراکین نے بجٹ اجلاس سے قبل احتجاج کرتے ہوئے اسمبلی گیٹ کو تالا لگایا تھا۔ جس کے بعد پولیس فورسز نے مداخلت کرکے گیٹ کھلوایا تھا جبکہ اس دوران ممبران اور پولیس کے درمیان تصادم ہوا تھا۔

بلوچستان اسمبلی کے اراکین کے خلاف درج مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ جمعہ کو بجٹ اجلاس کے موقع پر اپوزیشن اراکین نے اپنے حامیوں کے ساتھ اسمبلی گیٹ زبردستی بند کروائے، پولیس اہلکاروں کے ساتھ دھکم پیل کی، حملے کیے، اہلکاروں کی وردیاں پھاڑ یں جس میں 5 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ پولیس نے واقعے سے متعلق تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا اشارہ دیدیا

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے