راکھی ساونت

بالآخر میں لوگوں کا پیار حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی، راکھی ساونت

ممبئی (پاک صحافت) بھارت  فلم انڈسٹری بالی وڈکی متنازع شخصیت اور اداکارہ راکھی ساونت کا کہنا ہے وہ بالآخر لوگوں کی محبت اور ان کا پیار حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں، ان کا کہناہے اس سے قبل  لوگ ان کی جسمانی ساخت اور چہرے کے باعث ان کا مذاق اڑایا کرتے تھے تاہم میں نے ان تمام باتوں کو ہمیشہ اگنور کیا۔  خیال رہے کہ اداکارہ راکھی ساونت نے یہ بھی بتایا کہ میں انگلش نہیں بول سکتی چنانچہ میری انگلش کا بھی مذاق اڑایا جاتا تھا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ راکھی ساونت نے کہا کہ مجھے یقین نہیں ہوتا کہ میری زندگی میں ایک بار پھر پیار شامل ہوگیا ہے، لوگ مجھے ہمیشہ نظر انداز کیا کرتے تھے، میری جسمانی ساخت اور چہرے کو لے کر مذاق اڑایا جاتا تھا۔

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے  مزید کہا  کہ کوئی نہیں جانتا کہ میں زندگی میں کئی بار مشکل حالات سے بچتی رہی ہوں، لوگ مجھے بدصورت، موٹی اور فضول بولنے والی جیسے القابات سے پکارا کرتے تھے لیکن اس سب سے کے باوجود ہمیشہ اپنے کام پر توجہ مرکوز کی اور سب کو معاف کردیا۔ بھارتی اداکارہ کا کہنا تھا کہ بلآخر اب میں لوگوں کا پیار حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہوں تاہم اب بھی اکثر لڑکے ،لڑکیوں ، ماں اور بچے بچیوں کی محبت دیکھ کر کنفیوز ہوجاتی ہوں اور  ایسا لگتا ہے جیسے سب کچھ ایک خواب ہو۔

یہ بھی پڑھیں

نازش جہانگیر نے بابر اعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنے سے منسوب قومی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے