شہباز شریف

عمران نیازی نے کل کی تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کا آج پیشگی اعلان کر دیا، شہباز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے وزیر اعظم عمران خان کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اپنے کھوئے ہوئے اقتدار کے غم میں عمران نیازی پارلیمنٹ، آئین، عدالت پر حملے کر رہا ہے؛ عمران نیازی نے کل کی تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کا آج پیشگی اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران نیازی جھوٹ نہ بولیں، خط عوام کو دکھائیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی خط کے معاملے پر جھوٹے ثابت ہو چکے ہیں عوام کو بھیڑ بکریاں نہ سمجھیں، سپریم کورٹ نے تمام شواہد دیکھنے کے بعد ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو غیر آئینی قرار د ے کر کالعدم کیا۔

واضح رہے کہ شہباز شریف نے کہا کہ مہنگائی، بے روزگاری، بھوک، افلاس، نفرت پھیلانے والے عوام میںشوق سے جائیں؛ عمران نیازی آرٹی ایس سے اقتدار میں آئے تھے، عوام نے انہیں مسترد کیا تھا۔ پارلیمنٹ، عدالت، حکومت، سیاست میں ہارنے کے بعد ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اتحادی اور عوام آپ کی نالائقی، نااہلی اور کرپشن کا بوجھ مزید اٹھانے کو تیار نہیں عمران، آپ آئین کے مطابق عدم اعتماد کا مقابلہ کریں، عمران نیازی کے جھوٹ کا جواب کل پارلیمنٹ ہاﺅس میں ووٹنگ کی شکل میں دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے