عمران خان

فارن فنڈنگ کیس میں عمران خان کو بطور چیئرمین پی ٹی آئی نوٹس جاری

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے فارن فنڈنگ کیس میں وزیر اعظم عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا گیا ہے، الیکشن کمیشن کے مطابق عمران خان کو بطور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نوٹس ارسال کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ الیکشن کمیشن ممبر خیبرپختونخوا ارشاد قیصر کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے اکبر ایس بابر کی درخواست پر سماعت کی۔

تفصیلات کے مطابق فارن فنڈنگ کیس کی سماعت کے دوران اکبر ایس بابر کے وکیل احمد حسن کا کہنا تھا کہ اسکروٹنی کمیٹی سے بینک اکاؤنٹس اور فنڈز کی تفصیلات فراہم نہیں کی جارہی، پتہ ہی نہیں چلتا کہ دوسری پارٹی نے ریکارڈ جمع کروایا یا نہیں۔ وکیل اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ کم سے کم 6 انٹرنیشنل اکاؤنٹس، دو مخصوص امریکن کمپنی کی ٹرانزیکشن اور اسٹیٹ بینک کا ریکارڈ فراہم نہیں کیا گیا، سعودیہ عرب میں کوئی سیاسی جماعت اپنا دفتر نہیں کھول سکتی تو فنڈز کیسے وہاں سے آئے۔

واضح رہے کہ درخواست گزار اکبر ایس بابر نے الیکشن کمیشن سے اسکروٹنی کمیٹی کا ریکارڈ فراہم کرنے اور الیکشن کمیشن سے خود کیس کو دیکھنے کی استدعا کی۔ جس پر ممبر الیکشن کمیشن نے کہاکہ کمیٹی کی رپورٹ آجائے اس کے بعد معاملہ دیکھیں گے۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور اسکروٹنی کمیٹی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 22 مارچ تک ملتوی کر دی۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے