اداکار

آج کل ڈیٹ کرنا صحیح اور شادی کرنا جرم لگتا ہے، فیصل قریشی

لاہور (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیصل قریشی نے موجودہ دور میں شادی، طلاق اور ناجائز تعلقات سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔ خیال رہے کہ فیصل قریشی نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنی نجی زندگی اور کیریئر کے بارے میں بہت دلچسپ گفتگو کی۔

اُنہوں نے کم عمری میں اپنی پہلی شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ہاں میری شادی کم عمری میں ہوئی، میں 18 سال کا تھا جب میری شادی ہوئی، خیر وہ بچپنا تھا، محبت ہو گئی تو شادی کر لی، انسان زندگی میں اسی طرح سیکھتا ہے۔ اداکار نے طلاق کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے تو طلاق کے بعد یہ سب کچھ خود برداشت کیا ہے کہ اگر آپ طلاق یافتہ ہیں تو لوگ آپ پر تنقید کریں گے لیکن اگر آپ ایک سے زیادہ خواتین کو ڈیٹ کر رہے ہیں تو اس پر لوگ آپ کی تعریف کریں گے مطلب آج کل ڈیٹ کرنا صحیح اور شادی کرنا جرم لگتا ہے۔

واضح رہے کہ اُنہوں نے کہا کہ ابھی حال ہی میں لوگوں نے ماہرہ خان کی شادی پر کتنی باتیں بنائیں۔ فیصل قریشی نے میریٹل ریپ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے معاشرے میں لوگ عورتوں کی رضامندی کی بات نہیں کرتے، وہ اسلامی تعلیمات کا حوالہ دیتے ہیں ہوئے صرف یہ بات کرتے ہیں کہ بیوی اپنے شوہر کی بات ماننے کی پابند ہے لیکن مردوں کو کبھی یہ ہدایت نہیں کی جاتی کہ انہیں بیویوں کے ساتھ کیسا ہونا چاہیے، انہیں بیوی کے ساتھ شفقت اور محبت سے پیش آنا چاہیے اور اپنی بیویوں کے لیے خوشنما اور صاف ستھرا رہنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

شاہ رخ ایک بار پھر ’ڈان‘ بنیں گے، بیٹی سوبانہ بھی ساتھ

(پاک صحافت) بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان ایک بار پھر فلموں میں ڈان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے