خرم دستگیر

اتحادی حکومت میں تمام سیاسی جماعتیں متحد ہیں، حکومت مدت پوری کرے گی۔ خرم دستگیر

اسلام آباد (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ موجودہ اتحادی حکومت میں تمام اتحادی جماعتیں متحد ہیں، حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور انتخابات مقررہ وقت پر ہی ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر خرم دستگیر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2018 کے الیکشن کے بعد پنجاب اسمبلی میں ن لیگ بڑی جماعت تھی، 2018 کے انتخابات میں پنجاب میں عمرانی فتنے کے ارکان کی تعداد 155 تھی، عمرانی فتنے نے جمہوریت کی جڑیں کاٹنے کا کام کیا، پنجاب میں صاف و شفاف ضمنی الیکشن ہوا، پنجاب میں زبردستی پولنگ کو سست روی کا شکار نہیں کیا گیا۔

خرم دستگیر کا مزید کہنا تھا کہ جب بھی عمرانی فتنہ سر اٹھاتا ہے ملکی معیشت ڈولنے لگتی ہے، ملکی معیشت کو ڈگمگاتے رکھنا عمرانی فتنے کا ایجنڈا ہے، اتحادی حکومت میں تمام سیاسی جماعتیں متحد ہیں، ہمارا مقابلہ فاشسٹ جماعت کیساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کاایکس اور وائی کا بیانیہ بھی زمین بوس ہوگیا، الیکشن جیت کر بھی چیف الیکشن کمشنر کو غدار قرار دیا جارہا ہے، انہیں دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے