ترجمان دفتر خارجہ

مقبوضہ کشمیر عالمی سطح پر بھارت اور پاکستان کے مابین تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) دفتر خارجہ کے ترجمان  عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر عالمی سطح پر بھارت اور پاکستان کے مابین تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ  مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا ذمہ دار بھارت ہے، 5 اگست 2019 سے بھارتی قابض افواج نے ماوائے عدالت قتل وارداتوں میں 639 کشمیریوں کو شہید کیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی طرف سے جی 20 اجلاس منعقد کرانے کی اطلاعات پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر عالمی سطح پر بھارت اور پاکستان کے مابین تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے۔ ترجمان نے کہا کہ  مقبوضہ کشمیر میں ایسے کسی بھی اقدام کو یکسر مسترد کرتے ہیں،  مقبوضہ کشمیر پر 1947 سے بھارت نے غیر قانونی قبضہ کر رکھا ہے۔

واضح رہے کہ عاصم  افتخار احمد نے مزید کہا کہ گزشتہ سات دہائیوں سے مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود ہے۔ بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں آبادیاتی تناسب تبدیل کر رہا ہے، خطے کی عالمی سطح پر تسلیم شدہ “متنازعہ” حیثیت کو نظر انداز کرتے ہوئے،مقبوضہ علاقے میں کسی بھی G20 سے متعلقہ میٹنگ/ایونٹ کے انعقاد پر غور کرنا، ایک خیانت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے