اعظم نذیر تارڑ

الیکشن 11 فروری سے آگے نہیں جانا چاہیے، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ الیکشن 11 فروری سے آگے نہیں جانا چاہیے۔ اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) انتخابات کےلیے تیار ہے۔ ہم نے پارلیمانی بورڈ بھی تشکیل دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار بہرحال الیکشن کمیشن کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے روایت سامنے رکھتے ہوئے الیکشن کمیشن کو صدر سے مشاورت کےلیے کہا ہے۔ اب اس مشاورت کی کتنی پابندی ہے یہ قانون بتائے گا، میرے پاس اس کا جواب نہیں۔ ن لیگی رہنما نے کہا کہ 11 فروری سے آگے الیکشن نہیں جانا چاہیے، حلقہ بندیوں کے سارے مراحل دسمبر کے پہلے ہفتے تک مکمل ہوجائیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سینٹ اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے کہا عوام کےلیے قانون سازی کا اختیار پارلیمنٹ کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اہم قانونی معاملات سلیکٹڈ بینچ کے سامنے رکھے جاتے تھے، چیف جسٹس نے سارا بینچ بٹھایا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے