لنکڈ ان

لنکڈان استعمال کرنے والے افراد کی تعداد ایک ارب سے زائد ہوگئی

(پاک صحافت) ملازمت کی تلاش میں مدد فراہم کرنے والے سوشل میڈیا پلیٹ فارم لنکڈان کے صارفین کی تعداد ایک ارب سے زائد ہوگئی۔ مائیکرو سافٹ کی زیر ملکیت اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی جانب سے یہ اعلان کرتے ہوئے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی چیٹ بوٹ اور دیگر ٹولز متعارف کرائے گئے۔

تفصیلات کے مطابق یہ نیا چیٹ بوٹ اور اے آئی ٹولز پریمیئم صارفین کو دستیاب ہوں گے۔ لنکڈان میں صارفین سی وی جیسی پروفائل تیار کرتے ہیں جس میں ان کی تعلیم، ملازمت کا تجربہ اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے بارے میں بتایا جاتا ہے۔ اب یہ ان سوشل میڈیا نیٹ ورکس میں شامل ہوگیا ہے جن کے صارفین کی تعداد ایک ارب سے زائد ہے۔

واضح رہے کہ کمپنی کے مطابق اس کے 20 فیصد صارفین امریکا جبکہ 80 فیصد دنیا کے دیگر حصوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ اس سروس کا استعمال مفت ہے مگر نئے اے آئی فیچرز کا استعمال سبسکرپشن پروگرام کا حصہ بننے والے صارفین ہی کر سکیں گے جو ماہانہ 40 ڈالرز فیس ادا کرتے ہیں۔ کمپنی نے بتایا کہ ان نئے فیچرز سے صارفین کو جلد ملازمت کے حصول میں مدد ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کے آئی فون صارفین کیلئے اب پاس ورڈ کے بغیر لاگ ان ہونا ممکن

(پاک صحافت) واٹس ایپ نے اکتوبر 2023 میں اینڈرائیڈ صارفین کے لیے پاس کیز کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے