اعجاز اسلم کی ہالی ووڈ سے دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار اعجاز اسلم کی ہالی ووڈ سے دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔ خیال رہے کہ اداکار اعجاز اسلم آج کل انڈسٹری کے ساتھی فنکاروں کے ساتھ امریکا میں موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر اعجاز اسلم کی چند دلکش تصاویر وائرل ہورہی ہیں، جن میں اداکار امریکا کے شہر ہالی ووڈ کے خوبصورت مناظر سے لطف اندوز ہوتے نظر آرہے ہیں۔ اُنہوں نے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر لاس اینجلس سے سین فرانسسکو جاتے ہوئے بنائی گئی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

واضح رہے کہ اس ویڈیو میں اعجاز اسلم کے ساتھ فہد مصطفٰی، فیضان شیخ، عاصم اظہر اور ایاز سامو کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ اُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ لاس اینجلس سے سان فرانسسکو تک سفر6 گھنٹے طویل تھا لیکن دوستوں کے ساتھ وقت اچھا گزرا۔‘

یہ بھی پڑھیں

عمران عباس

عمران عباس کا حاسدین سے پریشان مداحوں کو دلچسپ مشورہ

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس نے حاسدین سے پریشان لوگوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے