معروف گلوکار اور اداکار عاصم اظہر ایک بار پھر اسکرین پر نظر آنے کو تیار

لاہور (پاک صحافت) پاکستان میوزک اندسٹری کے معروف گلوکار اور اداکار عاصم اظہر ایک بار پھر اسکرین پر نظر آنے کو تیار ہیں، رواں سال رمضان میں ڈرامہ سیریل ’فیملی بزنس‘ سے ویب سیریز میں جلوے بکھیریں گے۔

تفصیلات کے مطابق فوٹو ایند ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اداکار فہد مصطفیٰ نے ویب ڈرامے کا ٹریلر جاری کردیا۔ ٹریلر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس ڈرامے میں عاصم اظہر کے ساتھ اداکار سیف حسن ، سلمیٰ حسن ، ماہ نور حیدر، بشریٰ حبیب اور حسین محسن بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

واضح رہے کہ علی اور باسط کی تحریر کردہ ویب سیریز کی کہانی ایک ایسے ناتجربہ کار خاندان کے گرد گھومتی ہے جو ریٹائرمنٹ کے بعد کاروبار شروع کرنے کا خواہاں ہوتا ہے۔ مذکورہ ویب سیریز کو یکم رمضان سے ویب ٹی وی پر دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عرفی جاوید کے منفرد گاؤن کا جادو بلآخر چل گیا

(پاک صحافت) اپنے بے باک لباس کے باعث شہرت حاصل کرنے والی بھارتی اداکارہ عرفی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے