حمزہ شہباز

صوبے میں امن وامان کی فضا برقرار رکھنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور (پا ک صحافت) وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ صوبے میں امن وامان کی فضا برقرار رکھنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور پولیس کی محنت سے شاد باغ سے اغوا طالبہ بحفاظت گھر واپس آئی۔  اغوا کرنے والے ملزمان بھی پولیس نے بروقت گرفتارکیے، معصوم طالبہ کو اغوا کرنے والے ملزمان قرار واقعی سزا سے نہیں بچ پائیں گے، بیٹی کو انصاف دلانے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کو انسپکٹرجنرل پولیس نے امن عامہ کے لئے کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی۔ انسپکٹر جنرل پولیس نے وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کو شاد باغ سے اغوا طالبہ کی بازیابی کے حوالے سے بھی بریف کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے صوبے میں امن عامہ فضا قائم رکھنے کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ چیچہ وطنی میں دوہرے قتل کے واقعے میں ملوث ملزمان کو بھی جلد قانون کی گرفت میں لایاجائے، 48 گھنٹوں میں ملزمان کی گرفتاری یقینی بنائی جائے، ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لاکر لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کڑی سزا کے حقدار ہیں، ایسے مقدمات کو ٹیسٹ کیس بنا کر ملزمان کو سخت سزا دلائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے