سعید غنی

سعید غنی کی پاکستانی کرکٹ ٹیم کو شاندار کامیابی پر مبارکباد

کراچی (پاک صحافت) سعید غنی نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو شاندار کارکردگی اور کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور پوری ٹیم کو چوتھے ون ڈے میں شاندار کارکردگی اور کامیابی پر مبارکباد دیتا ہوں۔ آج کے میچ میں پاکستانی ٹیم بالخصوص محمد رضوان اور بابر اعظم کی شاندار بیٹنگ اور حارث روف کی شاندار بولنگ نے عوام کو ایک بہترین میچ دیکھنے کو دیا۔

سعید غنی کا مزید کہنا ہے کہ آخری گیندوں میں پاکستانی کھلاڑیوں نے جس حوصلے اور ہمت سے مقابلہ کیا وہ قابل ستائش ہے۔ وزیر محنت و افرادی قوت سندھ نے کہا کہ امید ہے پاکستانی ٹیم لاہور میں مزید ہونے والے تین ٹی 20 میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

عاصم منیر

معاشی استحکام کے بغیر مکمل آزادی ممکن نہیں۔ آرمی چیف

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے