واٹس ایپ

واٹس ایپ نے آئی فون صارفین نے خطرے کی گھنٹی بجادی

کیلیفورنیا (پاک صحافت)  واٹس ایپ نے آئی فون صارفین کے لئے خطرے کی گھنٹی بجادی۔ میٹا کی زیرملکیتی کمپنی واٹس ایپ کے جانب سے آئی فون کے ایسے تمام استعمال کنندگان کوپیغامات بھیجے گئے ہیں جوابھی تک آئی فون کا آپریٹنگ سسٹم آئی اوایس 10 اورآئی او ایس 11 استعمال کررہے ہیں۔ واٹس ایپ انتظامیہ کا اس حوالےسے کہنا ہے کہ آئی فون 5، آئی فون 5 سی اوراس سے نیچے کے تمام ماڈلز کے لیے اس سال سپورٹ بند کردی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وے بی ٹا انفوکے مطابق میسیجنگ ایپ کی اس نئی پالیسی سے آئی فون کے ایسے تمام ماڈل جنہیں نئے آپریٹنگ سسٹم پراپ ڈیٹ نہیں کیا گیا ہے وہ 24 اکتوبر کے بعد کسی بھی اپ ڈیٹ کے اہل نہیں ہوں گے اور انہیں کسی قسم کی کوئی سپورٹ بھی فراہم نہیں کی جائے گی۔ میسیجنگ ایپ سپورٹ سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مستقبل میں واٹس ایپ کی اپ ڈیٹ حاصل کرنے کے لیے استعمال کنندہ کا آئی فون کم از کم آئی اوایس 12 پراپ ڈیٹ ہونا چاہیئے۔

واضح رہے کہ یہ ایپلی کیشن اپنے استعمال کنندگان کی سیکیورٹی اورپرائیویسی کو ہرممکن یقینی بنانے کے لیے یکے بعد دیگرے اپ ڈیٹ جاری کرتی رہتی ہے۔ واٹس ایپ سے خبریں دینے والی ویب سائٹ وے بی ٹا انفو کے مطابق اس میسیجنگ ایپ نے آئی فون صارفین کے لیے انتباہ جاری کردیا ہے۔ یاد رہے کہ امریکی سوشل میڈیا پلیٹ فارم میٹا کی ذیلی کمپنی واٹس ایپ کا شمار دنیا کی مقبول ترین میسیجنگ ایپلی کیشن میں کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جی میل کا نیا فیچر جو صارفین کے بڑے مسئلے کا حل ثابت ہوگا

(پاک صحافت) گوگل کی جانب سے ایک نئے طریقے کی آزمائش کی جا رہی ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے