حافظ نعیم

حافظ نعیم الرحمن کا سندھ اسمبلی کے باہر احتجاجی دھرنا جاری رکھنے کا اعلان

کراچی (پاک صحافت) حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ جب تک ہمارا مطالبہ پورا نہیں ہوتا ہم سندھ اسمبلی کے باہر احتجاجی دھرنے کو جاری رکھیں گے اور کسی صورت پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی کے باہر مرکزی دھرنا جاری رہے گا، کالے بلدیاتی قانون کے خلاف جماعت اسلامی اتوار 23 جنوری کو ایک بڑا جلسہ عام کرے گی۔ کراچی کی ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کو تاریخ ساز مارچ و دھرنے کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

حافظ نعیم الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت میئر کو بااختیار بنانے اور براہ راست انتخاب کروانے سے بھاگ رہی ہے، کالے بلدیاتی قانون کے خلاف ہم نہ تھکیں گے، نہ جھکیں گے اور نہ پیچھے ہٹیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں دیہی و شہری علاقوں میں یکساں آبادی کی بنیاد پر حلقہ بندیاں قائم کی جائیں، ایم کیو ایم نے 35 سال کراچی کے ارمانوں کا خون کیا اور عوام کے مینڈیٹ کا سودا کیا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے