سرفراز بگٹی

نگراں وزیرِ داخلہ سرفراز بگٹی کی پشاور میں دھماکے کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وزیرِ داخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ دہشتگرد معصوم بچوں کو نشانہ بنا کر بزدلی کا ثبوت دے رہے ہیں۔ سرفراز بگٹی نے پشاور میں اسکول کے قریب دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ زخمیوں کے علاج معالجے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے، بچے ملک کا مستقبل ہیں، اِنہیں ہر صورت محفوظ بنائیں گے۔

وزیرِ داخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیاں امن کو سبوتاژ نہیں کر سکتیں، واقعے میں ملوث عناصر کو قرار واقعی سزا دلوائیں گے۔ یاد رہے کہ پشاور میں ورسک روڈ پر نجی بینک اور اسکول کے قریب دھماکا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ پولیس کے مطابق دھماکے میں 7 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ایل آر ایچ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ورسک روڈ دھماکے کے 6 زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال لایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے