ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2022 اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا

ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2022 اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا

آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2022 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے، سال 2022 میں شروع ہونے والے آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں 31 میچ کھیلے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ 4 مارچ تا 3اپریل کھیلا جائے گا، اگلے سال نیوزی لینڈ میں ہونے والا ویمنز ورلڈ کپ بھی ملتوی

میگا ایونٹ کا فائنل 3 اپریل کو فلڈ لائٹس میں کرائسٹ چرچ میں ہوگا، آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنلز کرائسٹ چرچ اور ویلنگٹن میں ہوں گے۔

ویمنز ورلڈ کپ 2021 میں کھیلا جانا تھا لیکن کورونا وائرس کے باعث اسے ملتوی کردیا گیا، ویمنز ورلڈ کپ کے میزبان ملک نیوزی لینڈ اور چھ وینیوز کو برقرار رکھا گیا ہے، آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں 8ٹیمیں حصہ لیں گی۔

دوسری جانب کرکٹ کی عالمی تنظیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اعلان کیا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے لیے کوالیفائنگ ایونٹس اگلے سال اپریل میں شروع ہوں گے۔

اس حوالے سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ہنگری، رومانیہ اور سربیا پہلی بار آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کوالیفائنگ ایونٹ کا حصہ ہوں گے، ٹی 20 ورلڈکپ 2022 کے لیے 15 ٹیمیں چار مختلف مراحل کے ذریعے کوالیفائی کریں گی۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 اکتوبر اور نومبر میں آسٹریلیا میں کھیلا جائے گا۔

خیال رہے کہ رواں برس آسٹریلیا میں اکتوبر نومبر کے دوران آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ شیڈول تھا، تاہم عالمگیر وبا کورونا وائرس کے باعث اسے ملتوی کردیا گیا۔

آئندہ برس ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھارت میں شیڈول ہے، تاہم آسٹریلیا میں اب ایونٹ سال 2022 میں منعقد ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان

وزیر اعظم پاکستان نے ایران کے ساتھ اقتصادی تعلقات کی مضبوطی پر زور دیا

پاک صحافت اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے ساتھ ملاقات میں پاکستان کے قائم مقام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے