کنگنا

اداکارہ کنگنا بڑی مشکل میں پھنس گئیں

ممبئی (پاک صحافت) بالی وڈ کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت ایک بار پھر بڑی مشکل میں پھنس گئیں۔ خیال رہے کہ سیشن عدالت نے اداکارہ کنگنا کی دو درخواستیں مسترد کی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق معروف شاعر جاوید اختر کی جانب سے دائر کیے گئے کیس میں عدالت نے کنگنا رناوت کی مقدمہ ٹرانسفر کرنے کی درخواست مسترد کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج ایس ایم بھوسلے نے بدھ کے روز دونوں درخواستوں پر فیصلہ  سناتے ہوئے انہیں مسترد کردیا جس میں کنگنا رناوت  نے یہ الزام عائد کیا تھا کہ اندھیری کے مجسٹریٹ نے کیس کی سماعت کے دوران ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ  کنگنا نے ایک درخواست میں کہا تھا کہ ان کے خلاف جاوید اختر کی جانب سے دائر کیا گیا مقدمہ اندھیری کے مجسٹریٹ کی بجائے کسی اور مجسٹریٹ کو دیا جائے جبکہ دوسری درخواست کنگنا رناوت نے جاوید اختر کے خلاف دائر کی تھی۔ یاد رہے کہ جاوید اختر نے اداکارہ کنگنا کے خلاف ممبئی کی میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کی عدالت میں ہتک عزت کا مقدمہ دائر  کر رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

نازش جہانگیر نے بابر اعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنے سے منسوب قومی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے